
سولر جو ایک وقت میں الیٹ کلاس ہی افوڈ کر سکتی تھی اب عام آدمی کی دسترس میں بھی ہے ۔سولر کی جو پلیٹ 50 سے 60 ہزار میں ملتی تو وہ اب 20 سے 21 ہزار روپے میں باآسانی دستیاب ہے
مارکیٹ وزٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ چائنہ کی سولر پلیٹس کا ریٹ 21 ہزار ہے جو ماضی میں 50ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں ۔
کسی گھر میں 4 پنکھے اور 4 لائٹس چلانی ہیں تو اس پر سولر پلیٹس کا خرچہ 50 سے 60 ہزار روپے ہو گیا ہے ۔اس سے قبل یہی سولر سسٹم ہمیں یہی سولر پلیٹس ہمیں ایک لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب تھا ۔
اس وقت دن کے اوقات میں اے سی چلانے کے لیے صارف پریشان ہے تو اب پریشانی کی ضرورت نہیں جو سسٹم 5 لاکھ میں تھا وہ اب 2 لاکھ روپے کا ہے ۔