
سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا روکنے کے لئے فائر وال تنصیب کا معاملہ ۔۔ پی ٹی اے نے نیکسٹ جنریشن فائر والزکی خریداری کیلئے بولیاں طلب کرلیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت 26 جولائی تک بولیاں طلب کی ہیں ۔۔ فائر وال ایڈوانس تھریٹ پری وینشن سروس ، یو آر ایل فلٹرنگ اور ایپلی کیشن کنٹرول کی صلاحیت کی حامل ہوگی ۔۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور اپلیکیشن فائر والز نصب ہونگیں جو ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی ۔ جس کے ذریعے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی۔۔ نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبرسیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی۔