
ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔ مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟؟؟ اس مخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کر رہی ہے، ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے،عمران خان نے بنوں واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حالات مزید خراب ہوں گے ۔مزید کہا کہ سب کو پتہ ہے بنو واقعہ کے دوران ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، اصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا، ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے ایس ائی ایف سی کیا ہے،حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے، اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو زندہ نہیں چھوڑوں گا