
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب، اور شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کردی،موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے کو بلاک کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا، آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا منشور، سیاسی قائدین کی معلومات مہیا کی گئی تھیں، عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئں تھیں، تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر قدغن ائین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست میں سیکرٹری اطلاعت، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے