
جماعت اسلامی کی جانب سے پہلا مطالبہ بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت کا ہے جبکہ دوسرا مطالبہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کرنے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا ہے۔۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لینے، اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات کا خاتمہ اورغیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔۔ اسی طرح آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کرنے، زراعت و صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کرنے پربھی زور دیا جائے گا۔۔ جماعت اسلامی کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے جبکہ غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے