
راولپنڈی…
اپنے بیانات سے سیاست میں ہلچل مچانے والے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ایک بار پھرطوفانی بیان سامنے آ گیا ۔۔۔۔۔۔۔
شیخ رشید احمد کہتے ہیں ہیں 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے اور ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں ۔۔۔۔بولے شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ بہت برا ہونے جارہا ہے ۔۔۔۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزیدآج دو سال ہو گئے ہیں مجھ پر 14 کیسسز ہیں
ابھی تک ہمیں چالان نہیں ملے،جو 4 دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے 164 کے بیان دیئے ہمارے کیسسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بھی آ گئی ہیں
انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے نواز شریف کسی کو ایکسٹیشن نہیں دے گا، شہباز شریف لیٹ چکا ہے شہباز شریف کو کون پوچھتا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے
شیخ رشید نے کہا کہ میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا میرا 40 کلو وزن کم ہوا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے شہباز شریف کو کوئی منہ نہیں لگتا، معیشت کو تباہ کر دیا گیا