
سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270 ملازمین کو ترقی دے دی۔۔۔ ترقی پانے والوں میں گریڈ ایک سے 20 کے ملازمین اور افسران شامل ۔اسمبلی ذرائع کے مطابق آٹھ سال سے میرٹ اور سنیارٹی پر ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی تھی ۔ سپیکر ایاز صادق نے سنیارٹی لسٹ کے مطابق تمام شعبہ جات کے ملازمین کو ترقی دی۔ ترقی پانے والوں میں نائب قاصد ،ایل ڈی سی,یو ڈی سی ،اسسٹنٹ،سیکشن آفیسرز ،ڈپٹی سیکرٹریز بھی شامل ۔اس کے علاوہ سپیکر کا تعلیم یافتہ ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک ایم فل نائب قاصد اور بی اے پاس ڈرائیور ہے دونوں کو ترقی دی جایے گی۔ سپیکر نے میرٹ سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر ترقیاں دی ہیں ۔۔ترجمان قومی اسمبلی ۔ ترقی پانے والے تمام ملازمین اور افسران نے ٹریننگ سمیت تمام قواعد پورے کیے تھے ۔۔ترجمان قومی اسمبلی۔