
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا، زرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، حساس اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔۔