
تفصیلات کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس نے محکمہ میں کرپشن کی نشاندہی کرنے پر ایک سپاہی کو 120 دنوں کے لئے معطل کر دیا۔ سپاہی نے اسٹیٹ وئیر ہاوس لاہور میں کرپشن کی نشاندہی کی,کہ کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران و اہلکاروں نے مبینہ طور پر ضبط شدہ مال فروخت کیا۔ اس کے بعد وئیر ہاوس میں پانی چھوڑ دیا اور بتایا کہ مال خراب ہو گیا ہے۔ یہ محکمہ کسٹمز میں کرپشن کا نیا سلسلہ ہے کہ مال بیچ کر پانی چھوڑ دیا جائے پہلے محکمہ کسٹمز میں مال کی ضبط کرنے کی غلط ایف آئی آر کاٹ دی جاتی تھی جس پر کورٹ سے بھی ریلیف نہیں ملتا تھا۔۔