
بلوچستان میں امن اور انسانیت کے دشمنوں کیخلاف سیکورٹی فورسزکی بڑی کارروائی ۔۔اکیس دہشت گردجہنم واصل۔ آپریشن میں چودہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔۔۔
بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش
صوبے میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ۔۔ عام شہریوں کو نشانہ بنایا
آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں نے پچیس اور چھبیس اگست کی رات مختلف علاقوں میں حملے کیے ۔۔موسیٰ خیل کے علاقہ راڑہ میں ایک مسافر بس کو روکااور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
دہشتگردوں کے حملوں میں لسبیلہ اور قلات میں کئی شہری زخمی بھی ہوئے ۔۔۔
جواب میں سیکیورٹی فورسزنے موثر اور بروقت کارروائی کرکے 21 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا ۔۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار وں نے وطن پر جان نچھاور کر دی،
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کی حمایت سے بلوچستان میں امن واستحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔۔۔