
کمیشن نے نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کے بعد جیتنے والے امیدوار کا نیا فارم 49 جاری کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق ریٹرنگ آفیسر دوروز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49جاری کرے،دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے،سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوبارہ گنتی میں ریٹرنگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے،این اے79گوجرانولہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے۔مسلم لیگ ن کے ذرلفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔