
اسلام آباد میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔ راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی ۔ تحقیقات میں پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہوگئی۔ ایک سب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا گیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلز محمد ہارون اور محمد نوید کو نوکری سے برخاست کردیا گیا