فٹبال کی دُنیاوں میں آج تک سب سے زیادہ جن دو کھلاڑیوں کا موازنہ ہوا ہے ۔۔۔۔وہ ہیں میسی اور کرسٹینا رونالڈو ۔۔۔۔میسی کا تعلق ارجنٹینا سے ہے ۔۔۔۔ارجنٹینا عظیم انقلابی لیڈر کامریڈ چی گویرا کا وطن بھی ہے ۔۔۔۔یہ ملک فٹبال کی دُنیا کا بادشاہ ہے ۔۔۔
جہاں فٹبال کو باقاعدہ مذہبی تقدس حاصل ہے ۔ یہاں فٹبال کی پرستش کی جاتی ہے ۔۔۔۔ میراڈونا نے فٹبال کی اس جنونی قوم کو دو مرتبہ ورلڈکپ جتوا کر دیا۔۔۔۔
برسوں بعد میسی ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ ارجنٹینا لیکر گئے ہیں ۔۔۔۔میسی نے فٹبال کا شاید ہی کوئی ایسا کپ یا اعزاز ہو جو نہ جیتا ہو۔۔۔۔اور شاید کم ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو گا جو میسی نے سیٹ نہ کیا ہو۔۔۔تاہم میسی فیلڈ کے اندر اور باہر بحیثتِ انسان کوئی اتنی مثالی شخصیت نہیں مانے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
دوسری طرف پُرتگال کے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کرسٹینا رونالڈو نے بھی فٹبال کی فیلڈ میں اس جادوئی کھیل کا پورا پورا حق ادا کیا ہے ۔۔۔۔ان کو انکی جسمانی صلاحیتوں کے سبب سُپر ہیومن بھی مانا جاتا ہے ۔۔۔۔
اِنہوں نے بھی ورلڈ کپ کے علاوہ کوئی ایسا کپ نہیں جو نہ اُٹھایا ہو ۔۔۔رونالڈو کو ہم ذاتی طور پر میسی سے بڑا فٹبالر اس لیے مانتے ہیں ۔۔۔کہ بھلے انکی ٹرافیاں میسی سے کم ہونگی ۔۔۔۔تاہم یہ دلی اعتبار سے ایک مکمل انسان ہیں ۔۔۔۔اِنہوں نے فلسطین کے مسلے پر ہمیشہ جاندار موقف اختیار کیا ہے ۔۔۔اس کے لیے اِنہیں کافی مالی نقصان بھی ہوا۔۔۔
تاہم انہوں نے آج تک کسی بھی اسرائیل سے تعلق رکھ رہے فیفاء آفیشل سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔۔۔۔
یہ لاتعداد بے سہارہ بچوں کی کفالت بھی کر رہے ہیں ۔۔۔ اور فری فٹبال اکیڈمیاں بھی چلا رہے ہیں ۔