
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نذر جڑواں شہرون کے 29 انٹری پوائنٹس کنٹینرز رکھ کر بند کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر جی ٹی روڈ کی دو طرفہ ٹریفک کو بلاک کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستا بھی بند ہے ۔
اس کے علاوہ بات کریں دونوں شہروں کو ملانے والے پوائنٹ فیض آباد کی تو اس پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئےہیں ۔اس کے علاوہ ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا دیےگئے جبکہ مری روڈکو فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔
اسلام آباد کا انٹری پوائنٹ ٹی چوک روات کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔روڈ کی بندش کے باعث شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔موٹر سائیکل
سوار تو جوں توں شہری میں انٹر ہو رہےہیں لیکن گاڑیوں کے گزرنے کی جگہ بالکل نہیں ۔۔
غوری گاڑن ،سواں گارڈن،سی بی آر،بحریہ سمیت دیگر جگوں پر رہنے والے لوگ اسلام آباد آنے کے لیے لہتراڑ روڈ اور پھر چیک شہزاد سے آنے کی سوچیں تو ترامبڑی چوک پر بھی کنٹینرز لگا کر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے ۔
میٹرو سروس بھی مکمل طور پربند ہے جس کے باعث میٹرو یوزرز بھی پریشان دکھائی دیتےہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جلسہ تو اسلام اباد کے ایک کونے پر ہے پھر اتنی بندش کس لیے کی گئی ہے ۔
کون سے راستے کھلے ہیں؟
ضلعی انتظامیہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی سےاسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کریں۔
پیرودھائی سے گولڑہ موڑ اسلام آباد کا راستہ بھی کھلا رہنے کا کہا گیا ہے ۔جب کہ اگر آج کے دن آپ کو ریڈ زون میں کوئی کام ہے تو مارگلہ روڈ سے صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی
کے پی اور پنجاب کے باڈر اٹک خورد پولیس چیک پوسٹ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے،جو کسی بھی وقت لگائے جا سکتےہیں ۔