
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 14 ستمبر اکثریتی جج کی وضاحت پر نو سوالوں پر مشتمل جواب مانگ لیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم سے جواب طلب کیے۔ چیف جسٹس نے پوچھا ہے کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی۔تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی۔متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت فکس ہوئی۔کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا۔کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے پوچھا ہے کہ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی۔آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا۔اوریجنل فائل اور آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر آرڈر کیسے اپلوڈ ہوا۔آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا۔