
ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی پونے 4 سال کی کم سطح پر آگئی۔۔۔ ستمبرمیں مہنگائی کی شرح 6.93 فیصد رکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر2024 میں مہنگائی جنوری2021 کےبعد سب سے کم رہی جب کہ اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔۔۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی ہوئی۔۔۔جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کی اوسط مہنگائی 9.19 فیصد رکارڈ کی گئی۔۔۔ ستمبرمیں شہروں میں مہنگائی 0.53 اوردیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی۔۔ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی۔ گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح3.65 فیصد رکارڈ کی گئی۔۔۔