
گمراہ کن مارکیٹنگ پر نجی صابن بنانے والی کمپنی کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا ۔ صابن بنانے والے مشہور کمپنی ڈیٹول نے ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ ادا کر دیا، سی سی پی کے مطابق کمپنی کو غیر حقیقی دعووں پر مبنی گمراہ کن اشتہارات چلانے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔ گمران کن مارکیٹنگ کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔۔۔ کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا صابن 99.9 فیصد تک جراثیم ختم کر سکتا ہے اور دعویٰ تھا کہ صابن جراثیم ، سردی اور فلو سے 24 گھنٹے تک تحفظ فراہم کرتا ہے۔۔۔ مسابقتی کمیشن کی تحقیقات کمپنی کا دعویٰ غیر مصدقہ نکلا، سی سی پی اعلامیہ کے مطابق گمراہ کن مارکیٹنگ پر کمپنی پر تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔۔۔ اپیلٹ ٹریبونل نے جرمانے کی رقم کم کرکے ڈیڑھ کروڑ کر دی تھی۔۔۔۔