
ایرانی میڈیا کے مطابق درجنوں میزائل حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے داغے گئے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک 200کے قریب میزائل فائر کئے گئے ،جس کے بعد ایمرجنسی سائرن بجا کرشہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہا گیا۔
اسرائیل نے اپنی فوج کو بھی مزید احکامات سے پہلے محفوظ مقامات پر رہنے کی تلقین کی ہے ۔اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حکم جاری کیا کہ تب تک کوئی مومنٹ نہ کی جائے جب تک سربراہان کوئی فیصلہ نہیں کر لیتے۔
اب تک جتنے بھی راکٹ فائر ہوئے ان میں سے 70 فیصد کو فضا میں ہی ڈفیوز کر دیا گیا ۔تاہم ابھی تک دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔