
اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کنٹرول کرنے میں لگی رہی ۔۔جرائم پیشہ افراد نے صور تحال کا خوب فائدہ اٹھایا ۔ احتجاج کے3 دن کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ شہری موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔۔ اس کے علاوہ شہریوں سے 9 موٹر سائیکل اور 3 گاڑیاں چھین لی گئیں۔
احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی 13 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔۔ شہر اقتدادسے 17 موٹر سائیکلیں اور 11 گاڑیاں بھی چوری کر لی گئیں۔۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو اس حوالے سے پلاننگ کرنی چاہئے تھی۔۔ دیگر اضلاع سے بھی نفری منگوائی گئی تھی ا س لئے مقامی افراد کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا چاہیے تھے ۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان وارداتوں کے علاوہ اسلام آباد کے تھانوں میں 150 سے زائد درخواستیں زیر تفتیش ہیں۔