
مظفرآباد ۔۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔پولیس کی جانب سے پریس کلب کے سامنے خواجہ فاروق کو گھسیٹا گیا جس کی وجہ سے ان کی حالت ناز ساز ہوگئی ۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے 8 فروری کے الیکشن کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جارہا تھا ۔ مظاہرین کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران ۔۔۔ سب کا یار قیدی نمبر 804 کے نعرے لگارہے تھے
اس دوران پولیس کی بھاری نفری آگئی اور خواجہ فاروق کو حنیف اعوان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا ۔اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد اور کونسلر حامد کشمیری کو سٹی تھانہ منتقل سٹی تھانے کیا گیا
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے راہنماؤں کو آزادی چوک میں احتجاج کرنے سے روک دیا اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق سمیت درجنوں کارکنان گرفتار کرکے زبردستی گاڑی میں بٹھایا گیا