
اسلام آباد
مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا ۔تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ٹھکرادی
دو روز قبل قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن آج پی ٹی آئی نے اسپیکر دعوت کو مسترد کردیا ۔
اپوزیش لیڈر عمر ایواب نے اسپیکر کوٹیلی فون کرکے بتایا کہ مذاکرات کا چیپٹر بند ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی مذاکرات صرف خواہشات ہی نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت ٹھیک تھی ،اسی لئے تو مذاکرات نہیں چل سکے ۔ ہم نےمذاکرات سنجیدگی سے شروع کئے تاہم حکومت نے مطالبات نہیں مانے۔اب ہم بات چیت نہیں کریں گے