
وفاقی دارلحکومت میں مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی۔۔سنگجانی،بہارکہو،سلطانہ فاونڈیشن میں منڈیوں کے قیام کے لیے نیلامی نو مئی کو ہو گی۔۔ عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے میٹروپولیٹین کارپوریشن کا اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ اسلام آباد میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔۔ سنگجانی، آئی پندرہ اور آئی بارہ میں بڑی مویشی منڈیاں جب کہ بارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔۔حکام کے مطابق بڑے جانور کی فیس 500 روپے، چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔۔ مویشی منڈیوں کیلئے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہوگی۔۔۔۔۔۔