
اسلام آباد:پرائیویٹ ٹیور آپریٹرز غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 سے محروم ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ۔۔۔ بجی آپریٹرز کے ذریعے حج پر جانے کے خواہش مندوں کا
کوٹہ ختم ہونے کا امکان ۔۔۔ ٹیور آپریٹر کی جانب سے سعودی حکام کو تاحال رقم بھیجی نہ جاسکی ۔۔۔ رقم ادا کرنے کی پہلی ڈیڈ لائن سولہ فروری تھی ۔۔پھر 25 رمضان تک مہلت دی گئی لیکن لیکن آپریٹرز کے ساتھ ساتھ وزارت مذہبی امور نے بھی سنگین غلفت برتی ۔۔ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا
ذرائع کے مطابق نجی سکیم کے تحت 70 ہزار کے قریب عازم حجاز مقدس کے خواہش مندوں کے مستقبل کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی کاوشوں کے باوجود تاحال کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ سعودی حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود کوئی جواب نہ آیا ۔۔ جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کے حل اور ذمہ داروں کے تعین کے احکامات جاری کر دئیے ۔ تین رکنی کمیٹی 3 اہم ترین نکات کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی سیکرٹری کابینہ ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری جی بی پر مشتمل ہے ۔
کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ سعودی عرب کی 2025 میں نظرثانی شدہ پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور و نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کیا۔۔۔ کمیٹی سعودی حکام کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ تک عمل مکمل کرانے بارے کاوش کرے گی۔۔۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر رقوم بھجوانے بارے بھی حکمت عملی پرغور ہوگا اور ہر صورت 70 ہزار حاجیوں کے ۔۔۔مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے