
اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیراز احمد شیرازی
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے پارٹی کے حوالے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں نےقرآن پر حلف لیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ۔
اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کچھ اینکرز اور یوٹیوبرز نے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا ہے ۔ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے ۔ میں نے بڑا صبر کیا ہے لیکن اب جھوٹوں کو حقائق بتانے کی ضرورت ہے ۔
اعظم سوات نے کہا کہ میں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تو وہ ہشاش بشاش تھے۔ بانی چیئرمین نے مجھےسلام کیا، میں نے سب سے پہلے ان کا شکریہ ادا کیا۔ میں نے بانی چیئرمین سے کہا میرے حلقے میں میرے ایک سو ووٹ نہیں ہے۔ میں نے تین دفعہ یہ بات بانی چیئرمین کے سامنے دہرائی۔ ہم نے گستاسپ کو نواز شریف کے مقابلے میں کھڑا کیا۔ گستاسپ خان پارٹی بھی چھوڑ چکے تھے لیکن عوام نے ووٹ دیا۔ گستاسب خان نے مانسہرہ میں بری طرح نواز شریف کو ہرایا۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔ میں نے کہا کہ خان صاحب میں نے آرمی چیف کے استاد اور قریبی ساتھی سے معاونت کی کوشش کی۔ میں نے ڈاکٹر عارف علوی کے زریعے بات چیت کرانے کی کوشش کی۔ میں نے ایک اینکر کے ذریعے بات چیت کی کوشش کی۔ تمام کوششوں کے باوجود بات چیت کے دروازے نہیں کھولے گئے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بائیس اگست کو کسی ادارے کے فرد سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ مجھے اڈیالہ جیل علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھیجا تھا۔ مجھے کہا گیا کہ خون خرابے کا خدشہ ہے آپ نے بیرسٹر گوہر کیساتھ اڈیالہ جانا ہے۔میں پارٹی قیادت کے کہنے پر 22 اگست کو بانی چیئرمین سے ملا اور جلسہ ملتوی کرنے کا کہا۔ بانی چیئرمین نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات صرف بانی چیئرمین ٹھیک کرسکتا ہے۔ خدا کا واسطہ دیتا ہوں بانی چیئرمین کو باہر نکالا جائے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا 26 نومبر کو میں اٹک جیل میں تھا۔ خان صاحب نے مجھےشٹ اپ کال نہیں دی، کچھ لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ مجھ پر جو تشدد ہوا اس کی روداد بانی چیئرمین نے سنی ہے۔ میں نے قیدیوں کے مچلکے جمع کروائے انہیں کھانا، فروٹ اور سیگریٹ فراہم کیے۔اس ملک کو بچانا ہے تو شر اور جھوٹ پھیلانے والوں کا منہ بند کرنا پڑے گا۔ میں علی امین گنڈاپور کیساتھ کھڑا ہوں وہ بانی چیئرمین کا ترجمان ہے