
اسلام آباد ۔۔۔
اسلام آباد میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کیلئے وفاقی پولیس میں خود احتسابی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے ۔۔ محکمے نے منشیات فروشوں سے روابط پر تیرہ اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے
پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے ایس آئی قاسم ضیاء اور تھانہ گولڑہ کے ایس آئی طلعت محمود کومنشیات فروشوں سے تعلقات پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔تھانہ سواں کے اے ایس آئی محمد اجمل ، تھانہ نون کے محرر قاضی اظہر اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ڈرائیور کو بھی منشیات فروشوں سے روابط پر فارغ کردیا گیا ۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسحاق، تھانہ بھارہ کہو کے زاہد، تھانہ ترنول کے عمران تھانہ کراچی کمپنی کے احسن کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ۔ تھانہ سنگجانی کے ڈرائیور نوید بٹر،تھانہ لوئی بھیر کے محرر ساجد ، تھانہ کھنہ کے سید ناظم عباس اور عمران کو برطرف کردیا گیا ہے