
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کر لیا۔۔۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔۔ بھارت کے 26فوجی مراکز اور تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا جس میں سرینگر،جموں،پٹھان کوٹ،امرتسر سمیت کئی بھارتی فضائی اڈے بھی شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق بیاس اور نگروٹہ میں براہموس میزائل کے ذخائر، آدم پور اور بھج میں ایس 400سسٹم تباہ کیا گیا ۔۔ آپریشن میں پاکستان کے فتح ون،ٹومیزائلز اورجدید ڈرونز کا استعمال ہوا۔ آزاد کشمیر پر فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو خاموش کرادیاگیا۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرز،گولہ بارود کے ذخائر اور ریڈارز کونشانہ بنایاگیا،لیکن اس دوران خیال رکھا گیا کہ صرف عکسری اہداف کو نشانہ بنایا جائے۔۔۔ سائبرمیدان میں بھی پاک فوج کی بھروپر برتری رہی۔۔۔پاک افواج نے آپریشن کے دوران مکمل حمایت پر قوم،میڈیا،نوجوان اور سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔