
علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بتایا کہ جنگ میں فوری رسپانس نہایت اہم ہوتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے ،وہ لوگ انتقام لیں گے اس لیے الرٹ رہیں ۔۔عمران خآن نے افواج پاکستان کے جواب کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور فوج کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی قوم کا مورال بلند کیا۔مزید بولے سب نے ملکر پاکستان سے رول آف لاء ختم کر دیا۔عدالتیں بھی تماشا بنی ہوئی ہیں ۔اور جو ترامیم کی جا رہی ہیں ان سے عدالتیں سرکاری ڈیپارٹمنٹس بنی ہوئی ہیں۔علیمہ خآن نے بتایا کہ بانی نے جنید اکبر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بولے کہ میرا فوکس اس وقت پارٹی کی تنظیم سازی ہے ۔