
دھیرکوٹ،صداقت عباسی
مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ٹھیکیدار شاہد عباسی نے فیلڈمارشل چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری ساری زندگی حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے احسانات کو نہیں بھولیں گے جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کو پاک آرمی اور پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دے کرکشمیری شہدا کے خون کا بدلہ لیا ہے.
شاہد عباسی نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان اور کشمیری عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف صدرآصف علی زرداری پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اراکین پارلیمنٹ سمیت پاکستان کی مسلح افواج پاک آرمی پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان و افسران اور بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ فتح ہمیشہ حق وسچ کی ہوتی ہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک پاگل انسان ہے جو جنوبی ایشیا میں امن نہیں چاہتا اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے تجارت نہیں کرنا چاہتا مسئلہ کشمیر کو بنیاد بناکر پاکستان کی ہمیشہ سے مخالفت کرتا آ رہا ہے پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کیے لیکن بھارت نے صرف مخالفت کی بلکہ کشمیری لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈال دیا گیا جن میں حریت رہنماوں یسین ملک میرواعظ عمرفاروق سمیت سینکڑوں کشمیری رہنماوں کو جیلوں میں قید کردیا گیا اور سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ بھارت سے آزادی کے لیے آواز اٹھارہے ہیں بھارتی حکمران و بھارتی مسلح افواج کشمیریوں پر ستر سالوں سے ظلم وستم وتشددکررہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بات کی خواہ وہ مسئلہ کشمیرہو کھیلوں کا میدان ہو تجارت ہو لاہور سری نگر بس سروس ہو بھارت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی. بھارتی وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں پلگام واقعے کا بغیر تحقیقات کے پاکستان اور نہتے معصوم کشمیری عوام پر الزام لگا کر آزادکشمیر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا اور ایل او سی پر بسنے والے کشمیریوں کی املاک اور گھروں کو جدید ٹیکنالوجی ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے اور کشمیریوں کی اربوں روپے مالیت کا نقصان کیا گیا اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا گیا جس کا اقوام متحدہ او آئی سی سمیت عالمی عدالت انصاف کوفورا سوموٹوایکشن لیتے ہوئے بھارت کے وزیر اعظم مودی کےخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرایا جائے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو سرعام لٹکاکرپھانسی دی جائے. مسلم کانفرنس کے رہنما شاہد عباسی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کی دعوت پر23 اگست 1997اور1998کے دوران آزادکشمیر کے تاریخی مقام و تاریخی چوٹی نیلہ بٹ بارہ دری سے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس َایٹم بم ہے اس وقت بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کیے تھے جس کے جواب میں اسوقت پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے 28 می 1998کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہم پوری کشمیری و پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج کے نوجوان تاریخ سے ناواقف ہیں آزاد کشمیر کے سابق صدر وزیراعظم مجاہداول سردار عبدالقیوم خان مرحوم کی کشمیر کاز کے لیےخدمات انہیں بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے احسانات پاکستانی عوام اور کشمیری کبھی نہیں بھولیں گے. انہوں نے کہاکہ آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس ہمارے آب واجداد کی جماعت ہے جوکشمیری عوام کی وارث جماعت ہے جو نہ صرف کشمیری وپاکستانی عوام بلکہ مسلح افواج پاکستان کی بھی محافظ جماعت ہے.
انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان کی تجویز پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازاگیاجس پر ہم حکومت پاکستان خصوصی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سمیت وفاقی کابینہ کے شکر گزار ہیں..