
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔۔۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ،بجلی کی بلوں کی مد میں دس ارب جمع ہوتے ہیں جو تنخواہوں اور پنشن میں چلے جاتےہیں ۔۔۔۔ کمیٹی نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےعید سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی ہدایت کر دی ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رکن شیخ وقاص اکرم نے سیکریٹری و ایم ڈی پی ٹی وی کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا، کمیٹی نے پی ٹی وی میں بھرتی کیے جانے والے اینکرز کی تنخواہوں مراعات کی تفصیلات پیش کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔۔۔کمیٹی نے پاک بھارت جنگ کے دوران میڈیا کی ذمہ دارانہ کوریج پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔ کمیٹی نے صحافیوں کو اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا پراسیس دوبارہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔۔۔