
اسلام آباد ۔۔۔ارسلان سدوزئی
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی غفلت اور ناہلی انتہا کو پہنچ گئی ،ابھی تک ملازمین کو مئی کی تنخواہیں نہیں ملیں۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں کے حصول کے لئے ملک بھر میں موجود دفاتر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔۔۔۔۔
عید پر موسم کیسا رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
ملازمین کو ماہ اپریل کی آدھی تنخواہ ملی اور مئی کی تنخواہیں ابھی تک نہیں ملی جس کے باعث ملازمین میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے ۔۔۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 1800 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کر دئے گئے ہیں جب کہ 5000 سے زائد ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو بغیر کسی معاوضے کے نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہیں ،ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو سامان مہیا کرنے والی کمپنیاں بھی خسارے کا شکار ہیں ۔۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بند کرنے کے احکامات پر زور و شور سے کام کیا جا رہا ہے۔