
بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے پھر انکار کردیا۔۔۔ پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔۔۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی لاہور سے آئی پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی کے انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی، ٹیم4گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔ ٹیم میں پنجاب فرانزک کے ایکسپرٹس بھی شامل تھے