
امیر جماعت اسلامی کی بنگلہ دیش سفیر سے ملاقات
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بنگلہ دیش کے سفیر اقبال حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ، ڈائریکٹر جماعت اسلامی امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر امین الاسلام خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات بنگلہ دیش کے سفارت خانہ میں ہوئی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو دفاع اور سلامتی کے حوالے سے ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تعلیم، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دوستی کے ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں، عوامی سطح پر دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، باہمی دوستی کو فروغ دینا دونوں ممالک کی تقویت کا باعث ہو گا۔
https://themind.pk/?p=9603
حافظ نعیم الرحمن نے بنگلہ دیش کے سفیر کو جماعت اسلامی کے مختلف اداروں کے بارے میں آ گاہی بھی دی۔