
افغان دہشت گرد ولی جان گرفتار
دہشت کی علامت سمجھے جانے والے افغان باشندے ولی جان کے ڈیرے پرپولیس نے سر چ آپریشن کرتے ہوئے انچاس افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔۔ دوران سرچ آپریشن ملزم ولی جان کے ڈیرے سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔۔۔پولیس کے مطابق تحویل میں لیے گئے افغان باشندوں میں 2 مرد،12 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں۔۔
پاک افغان بارڈر پر 54 دہشتگرد مارے گئے
ملزم ولی جان افغان شہری ہے جس کا افغان کارڈ زائد المیعاد تھا۔۔۔۔ ملزم جڑواں شہروں میں دہشت گردی سمیت قتل،اقدام قتل و دیگر مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو دستاویزی کارروائی کے بعد منتقلی کا پراسس کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔