
فی ایکڑ سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے کاشتکاروں میں انعامی چیکس تقسیم
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) گندم کے پیداواری مقابلہ جات 2024-25 کے تحت راولپنڈی میں فی ایکڑ سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے کاشتکاروں میں انعامی چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی

ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن، سید شاہد افتخار بخاری تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور گندم کے پیداواری مقابلہ جات کا مقصد بھی کسانوں کی حوصلہ افزائی اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔
اس مقابلے میں پہلی پوزیشن کہوٹہ کے کاشتکار فیصل محبوب نے حاصل کی جنہوں نے 48 من فی ایکڑ گندم پیدا کی۔ دوسری پوزیشن کلر سیداں کے چوہدری ابرار احمد کو ملی جن کی پیداوار 42 من فی ایکڑ رہی، جبکہ تیسری پوزیشن بھی کلر سیداں کے ہی چوہدری وقاص احمد کے حصے میں آئی جنہوں نے 39 من فی ایکڑ گندم پیدا کی۔
سروس چارجز میں اضافہ۔۔ پی ڈبلیو ڈی سوساٸٹی کے مکینوں کا مریم نواز سے اہم مطالبہ
پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں میں بالترتیب 10 لاکھ، 8 لاکھ اور 5 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ چیکس ڈائریکٹر زراعت توسیع سید شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ بانو نے مشترکہ طور پر تقسیم کیے۔
اس موقع پر سید شاہد افتخار بخاری نے مزید بتایا کہ رواں سال راولپنڈی ڈویژن میں 15 لاکھ 7 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی جو کہ مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ہے۔
کوٹلی ستیاں کے لیے ترقیاتی منصوبے،عوام کا ایم این اے اور ایم پی اے کا شکریہ
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسان پیکج کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کی گئی، جس سے کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی خریداری ممکن ہوئی۔ اب فیز 2 میں کاشتکار 20 فیصد قرض ڈیزل کی خریداری اور 30 فیصد کیش کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے خطہ پوٹھوہار کے لیے علیحدہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے اعلان کا بھی ذکر کیا جس کے تحت منی ڈیمز، زمین کی ہمواری، سولر سسٹم اور ہائی ایفیشینسی اریگیشن سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
پنجاب کا بجٹ تاریخی ہے ،وزیراعلی پنجاب کا دعوی کتنا درست
ڈائریکٹر زراعت نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے خطے میں زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔