
پاکستان نے بھارتی بیانیہ کو مسترد کر دیا

تحریر…. حبیب اللہ شیخ
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این۔ائی۔اے نے اتوار کے روز یہ دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں دو افراد کو گرفتار کیا جن پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے میں ملوث مسلح افراد کو خوراک ،پناہ اور دیگر لاجسٹک سہولیات فراہم کیں۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این۔ائی۔اے نے گرفتار دونوں افراد کی شناخت پرویز احمد جوتھر اور بشیر احمد جوتھر کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ پہلگام حملے میں ملوث حملہ آور پاکستانی شہری تھے اور ان کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے
مقامی لوگوں نے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این۔ائی۔اے کے اس دعوے کو جھوٹ اور کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مقامی بے گناہ کشمیری ہیں جن کا نہ ہی پہلگام حملے سے کوئی تعلق واسطہ ہے اور نہ ہی یہ دونوں مقامی افراد کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بھارتی تحقیقاتی اداروں نے پہلگام حملے میں ہزاروں کشمیریوں کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔
مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے بھی بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این۔ائی۔اے کی اس کارروائی کو بھارتی فوج کی ناکامی پر پردہ ڈالنے اور کشمیریوں اور پاکستان کو اس حملے کا زمہ دار ٹھہرانے کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا ہے ۔ اس سے قبل بھی بھارت نے پاکستان پر پہلگام حملے کی پشت پناہی کا الزام لگایا تھا تاہم بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم نہیں کیے تھے ۔
پہلگام واقعہ نے دوگھنٹے میں دنیا کا نقشہ بدل دیا۔۔۔
جی۔سیون ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھارت کو سخت ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔جینوا میں
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پر” انٹریکٹو ڈائیلاگ” کے دوران جوابی حق کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے منیب احمد نے بھارتی جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام حملے کی آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کے مطالبے کو مسترد اور تحمل دکھانے کی بین الاقوامی اپیلوں کو نظر انداز کر کے پاکستان کے خلاف جنگی جارحیت کی۔پاکستان کو مجبوراً بھارتی جنگی جارحیت کا مونہہ توڑ جواب دینا پڑا ۔پاکستانی نمائندے یہ بھی کہا کہ بھارت کی اپنی تفتیشی ایجنسیاں شواہد کے لیے عوام سے اپیل جاری کرتی لیکن بھارت کی
کنن پوش پورہ، مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری کا المناک واقعہ
تحقیقاتی ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مزید ظلم و ستم کو تیز کردیا ۔۔پہلگام حملے کے متعلق بھارتی فوج کے اہلکار عارف مشتاق نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ انکشاف کیا کہ پہلگام حملے سمیت مقبوضہ کشمیر میں جعلی فلیگ آپریشن بھارتی فوج خود کرتی ہے تاکہ کشمیریوں کی قتل و غارتگری کو جواز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بدنام کیا جائے ۔۔