
اسلام آباد۔۔۔
ملک میں بے روزگاری کے باعث اور اچھے مستقبل کیلئے رواں مالی سال کے دوران سات لاکھ ستائیس ہزارسے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے ۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد روزگارکیلئے گئے ، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزارہے ، اومان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد روزگارکیلئے گئے ۔۔
بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار345 افراد بیرون ملک گئے خیبر پختونخواہ سے 1 لاکھ 87 ہزار ، سندھ سے 60 ہزار 424 جبکہ بلوچستان سے صرف 5 ہزار 668 افراد بیرون ملک گئے۔۔اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر31.2 بلین امریکی ڈالرتک پہنچی ۔۔