
ملک میں چینی 195روپے کلو پہنچ گئی
ملک کے مختلف علاقوں میں چینی فی کلو قیمت ایک سو نوے سے 195 روپے تک فروخت ہونے لگی۔۔۔اسلام آباد میں 195،راولپنڈی میں 190،کراچی میں 190، کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے،خضدار میں 185 روپے جب کہ کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے میں خریدنے پر مجبورہیں رپورٹ کے مطابق حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے ہے، حکومت گزشتہ روزچینی کی برآمد کے بعد ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی
حکومتی کاغذات میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی
چینی کا مصنوعی بحران کیوں پیدا ہوا
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
موجودہ حکومت نےجون سے لیکر اکتوبر دو ہزار چوبیس کے دوران مجموعی طور پر سات لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور آخری بار اکتوبر میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی -وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے وقت فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی ریٹیل قیمت ایک سو پینتالیس روپے پندرہ پیسے فی کلو سے زیادہ ہونے پر چینی کی ایکسپورٹ فوری روک دی جائے گی تاہم دسمبر دو ہزار چوبیس سےفروری دو ہزار پچیس کے دوران چینی برآمد بھی ہوتی رہی اور قیمتیں بھی اسی دوران مسلسل بڑھتی رہیں تھیں لیکن چینی کی برآمد نہیں روکی گئی۔
ملک میں مہنگائی کم ترین سطح پرآ گئی؟کیا صرف خبروں کی حد تک
وزارت غذائی تحفظ کا اقدام
:::::::::::::::::::::::::::::::::
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق زرعی اجناس کی درآمد۔ برآمد اور ان کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے۔گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے کی وجہ سے برآمد کی گئی تھی۔تاہم اب چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔